ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے ملتان زون نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں میں 6 انسانی سمگلرز گرفتار کرلئے، انسانی سمگلروں کو ملتان اور بہاولپور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ،گرفتار ملزمان میں شہزادہ ناصر حسین ، ملازم حسین ، روشن اسلم ، عبداللہ ندیم، عبدالعلیم اور مجید خان شامل ہیں، ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے ،گرفتار ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے ، پو لیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔