• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی ایک نوجوان خاتون آرٹسٹ نے حقیقتاً روشن ہونے والی فانوس کی شکل کی  بالیاں تخلیق کی ہیں۔

نیویارک شہر کی رہائشی ڈیانا کلڈرسیکو ایک باصلاحیت ٹیکنیکل ڈیزائنر اور فیشن پر مبنی تصاویر اور خاکے بناتی ہیں جبکہ انہیں فانوس نما ایرنگز (کانوں کی بالیاں) بنانے میں خصوصی مہارت حاصل ہے یہ ایرنگز حقیقتاً فانوس کی طرح ہی روشن ہوتی ہیں۔ 

یہ چھوٹی سی فانوس نما بالیاں جو کہ آپ کے کان کی لو سے لٹکی ہوتی ہیں اور ان میں سے ایک عجیب سی آواز سنائی دیتی ہے۔ 

لیکن اگر آپ اس اسٹائل کو اپناتے ہیں تو پھر ڈیانا کلڈرسیکو کی اس حیرت انگیز روشن فانوس جیسی ایرنگز کو بہترین انتخاب کہا جاسکتا ہے۔

ڈیانا نے یہ حیرت انگیز دھاتی زیور پیتل، اسٹرلنگ سلور، 14 قیراط سونا اور گلاس کرسٹل سے تخلیق کیا ہے اور اس میں ایک جادوئی تاثر پیدا کرنے کے لیے روشنی خارج کرنے والی لیڈ کا استعمال کیا ہے جسے ایک چھوٹی سی بیٹری سے توانائی فراہم کی جاتی ہے۔

یہ بیٹری ایرنگز پہننے والی خاتون کے کانوں کے پیچھے چھپی ہوتی ہے۔ ڈیانا کے تیار کردہ اس منفرد انداز کی بالیوں کی اس وقت قیمت 128 سے 158 امریکی ڈالر فی جوڑی ہے۔

یہ قیمت اس شاندار اور پرکشش بالیوں کی بناوٹ کے لحاظ سے بہت کم ہے، ڈیانا نے اس کی ایک سال کی وارنٹی کی بھی پیشکش کی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید