بالی ووڈ اداکارہ منیشا لامبا نے ایک انٹرویو میں پروڈیوسر ساجد خان کو حیوان کہہ دیا۔
ان سے کہا گیا کہ می ٹو تحریک، بگ باس کے جاری سیزن اور ساجد خان کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تحریک پوری دنیا میں خواتین کے متعلق گفتگو کو تبدیل کرنے میں اہم رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ انقلاب تھا جو بالکل دہانے پر تھا، جو وقوع پذیر ہونے کا انتظار کر رہا تھا۔
می ٹو تحریک پر بات کرنے کے بعد منیشا لامبا نے کہا کہ جس حیوان کی آپ بات کر رہے ہیں، اس کے متعلق جتنی کم بات کی جائے وہی بہتر ہے۔
یاد رہے کہ پروڈیوسر ساجد خان پر کئی خواتین نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔