• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا صارفین مریم نفیس کے شوہر کو بشریٰ انصاری کا سابق داماد قرار دینے لگے

— بشکریہ سوشل میڈیا
— بشکریہ سوشل میڈیا

جلد ممتا کی دہلیز پر قدم رکھنے والی پاکستانی اداکارہ مریم نفیس پریگنینسی فوٹو شوٹ پر پہلے ہی تنقید کی زد میں ہیں اب ان کے شوہر بھی اس تنقید کی لپیٹ میں آ گئے۔

مریم نفیس ان دنوں اپنے پریگنینسی فوٹو شوٹ اور انسٹا ریلیز کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں پریگنینسی فوٹو شوٹ شیئر کیا گیا جو شدید تنقید کی زد میں آ گیا۔

انہوں نے بیرون ملک جاتے ہوئے انسٹااسٹوری شیئر کی، اس پر بھی اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ غیر ملکی قومیت حاصل کرنے کے لیے بیرونِ ملک جا رہی ہیں، جس پر مریم نفیس نے ردعمل دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا۔

ابھی اداکارہ صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں ہی تھیں کہ ایک صارف نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کے شوہر امان احمد کے بارے میں نئی باتیں شروع کر دیں۔

سوشل میڈیا صارف کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ مریم نفیس کے شوہر و ہدایت کار امان احمد لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کے سابق داماد اور ان کی بیٹی مِیرا انصاری کے سابق شوہر ہیں۔

سوشل میڈیا صارف کی جانب سے مذکورہ دعویٰ سامنے آنے کے بعد مِیرا انصاری کی پہلی شادی کی تصاویر ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں۔

بشریٰ انصاری کی بیٹی مِیرا انصاری کی پہلی شادی کی تصاویر پھر منظرِ عام پر آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ مِیرا انصاری کے سابق شوہر کی شکل مریم نفیس کے شوہر امان احمد سے ملتی جلتی ہے۔

بعض صارفین کے مطابق امان احمد ہی مِیرا انصاری کے پہلے شوہر تھے، تو بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر بشریٰ انصاری کے سابق داماد مریم نفیس کے شوہر کے بھائی یا کزن ہوں گے۔

خیال رہے کہ میرا انصاری نے نومبر 2020ء میں نیویارک میں دوسری شادی کی تھی، ان کے پہلی شادی سے 2 بچے، 1 بیٹا اور 1 بیٹی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید