• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے بچوں کی ذہن سازی

زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے ذہن سازی(Growth Mindset) کا مطلب یہ ہے کہ آپ چیلنج کے نتیجے میں ترقی کی منازل طے کرتے ہیں اور ناکامی کو ترقی اور اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے سیکھنے کا عمل سمجھتے ہیں۔

فکسڈ مائنڈ سیٹ

فی الحال، طلبہ ایک ایسے تعلیمی نظام کا حصہ ہیں جہاں اہداف، قواعد اور تاثرات مقررہ ذہانت کی حوصلہ افزائی کرتے اور انعام دیتے ہیں۔

مقررہ اہداف: جیتنا ہی سب کچھ ہے۔ ایسے مقاصد اور معیارات بنانے میں جنہیں معاشرہ اہم سمجھتا ہے، ’تعلیم‘ طلبہ کے اہداف اور ان کے لیے ذاتی طور پر اہم چیزوں کو نظر انداز کرتی ہے۔ یہ چیز طلبہ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ امریکا میں 75فیصد طلبہ کے اسکول کالج کے بارے میں منفی جذبات ہیں۔

طلبہ کی ریکارڈ تعداد کالج چھوڑ رہی ہے یا نہ جانے کا انتخاب کر رہی ہے۔ یہاں تک کہ اگر طلبہ زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے ذہن سازی کی جانب مائل ہوتے ہیں، تو ان کا کالج اگر یہ نہیں دیکھتا کہ اس کا طلبہ کی زندگیوں سے کیسے تعلق ہے تو ان کی سخت محنت کرنے کے لیے حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی۔

مقررہ اصول: تعلیمی نظام مقررہ اصولوں سے بھرا ہوا ہے۔ آپ کو ایک مخصوص طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے، ایک خاص وقت کے اندر کچھ مواد سیکھنا چاہیے۔ اس میں لیے جانے والے امتحان کا ایک بدقسمت نتیجہ یہ ہے کہ کامیابی اس بات پر منحصر ہوتی ہے کہ طلبہ کتنی تیزی سے سیکھتے ہیں، بجائے اس کے کہ وہ کتنی ترقی کر سکتے ہیں۔ جب طلبہ جدوجہد کرتے ہیں تو ترقی پسند ذہانت پر مبنی اساتذہ یہ کہہ کر جواب دیتے ہیں کہ کافی محنت، مشق اور وقت کے ساتھ وہ کسی بھی چیلنج یا مصیبت پر قابو پا سکتے ہیں۔ جہاں اصول ’سیکھنے‘ کو وقت کا پابند بناتے ہیں، ترقی کی سوچ پروان نہیں چڑھ سکتی۔

فکسڈ فیڈ بیک: کسی بھی بات میں تاثرات وہ معلومات ہوتی ہیں جو ظاہر کرتی ہیں کہ آیا ہم جیت رہے ہیں یا نہیں۔ اسکولوں میں فیڈ بیک پر گریڈز اور گریڈ پوائنٹ اوسط کا غلبہ ہوتا ہے۔ طلبہ +A گریڈ کے لیے کوشش کرتے ہیں کیونکہ اسکول میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ نتائج (ایک مقررہ معیار) پر توجہ مرکوز کریں، نہ کہ سیکھنے کے عمل (ایک ترقی کی ذہنیت) پر۔ ہم گریڈز پر جتنا زیادہ زور دیتے ہیں، طلبہ اتنی ہی کم ترقی کی سوچ اپناتے ہیں۔

اب اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا جاتا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ایسا سیاق و سباق بنائیں جس میں ذہانت ترقی کی جانب پروان چڑھ سکے۔ دوسرے الفاظ میں، طلبہ ترقی کی راہ کو صرف اس وقت اپنا سکتے ہیں جب ہم ان کے ارد گرد ایسا ماحول ترتیب دیں جو اس بات کو فروغ دیتا ہو۔

ترقی کے اہداف

ترقی کی ثقافت کو پروان چڑھانے کے لیے، اس کو طالب علم پر مبنی ہونا چاہیے۔ کلاسز کو طلبہ کے لیے ذاتی طور پر متعلقہ محسوس کرنا چاہیے تاکہ وہ جو کچھ سیکھ رہے ہیں اس کی فطری قدر کو سمجھیں۔ ترقی کی ثقافت میں، جب طلبہ سوال پوچھتے ہیں، ’’میں اسے حقیقی زندگی میں کب استعمال کروں گا؟‘‘، تو ان کے اساتذہ تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے ذاتی طور پر معنی خیز جوابات فراہم کر سکتے ہیں۔ طلبہ کو وہ سیکھنا چاہیے جو انہیں سکھایا جا رہا ہے۔ طلبہ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ کلاس روم کے اہداف ان کے ذاتی اہداف پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں۔

ہم سیکھنے کی مجرد مہارتوں کو کیسے پروان چڑھاسکتے ہیں جیسے کہ معاملات کا تجزیہ کرنا، پانچ پیراگراف کا مضمون لکھنا یا کسی مواد کو ذاتی طور پر متعلقہ بنانا؟ مواد کو متعلقہ بنانے میں طلبہ کو مختلف ہنر سیکھنے کی وجہ پر غور کرنے میں مدد کرنا شامل ہے۔ کیلکولس میں فنکشنز کا تجزیہ یہ سمجھنے میں مدد کرسکتا ہے کہ وقت کے ساتھ چیزیں کیسے اور کیوں بدلتی ہیں۔ مضمون لکھنے سے اپنے آپ کو ظاہر کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور اپنی پوزیشن کو قائل کرنے اور بحث کرنے کی مہارت حاصل ہوسکتی ہے۔

متعلقہ کورس کے اہداف بنانا بھی اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ طلبہ ایسی پائیدار مہارتیں حاصل کریں جو نہ صرف اسکول بلکہ کام اور زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی کام آئیں۔ ایک بہتر بات چیت کرنے والا اور تنقیدی مفکر بننا زندگی بھر کا عمل ہے۔ ایسی مہارتیں پائیدار قدر اور متنوع افادیت رکھتی ہیں۔ جب کلاس روم کے اہداف ہر طالب علم کے ذاتی اور منفرد اہداف کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں، تو ہر طالب علم کامیاب ہو سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں، ایک جامع تعلیمی ماحول ابھرتا ہے جو نہ صرف ترقی کے کلچر کو فروغ دیتا ہے بلکہ طلبہ کو مزید محنت کرنے، اپنی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے، اور اپنے اساتذہ اور ساتھیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھانے کی ترغیب دیتا ہے۔

ترقی کے اصول

جب طلبہ اپنے سیکھنے میں حوصلہ افزائی دیکھتے ہیں، تو یہ کلاس کے اصولوں کے ساتھ ان کے تعلقات کو بدل دیتا ہے۔ گائیڈز طلبہ میں سیکھنے کی عادت کو فروغ دینے کے لیے قواعد استعمال کرنے کا اختیار دیتی ہیں۔ درحقیقت، جب طلبہ کی کلاس روم میں حقیقی معنوں میں حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تو وہ مشکل سے گزرتے ہوئے، زیادہ کوششیں کرتے ہوئے، ناکامی کے بعد ازسرِ نو کوشش کرتے ہوئے اور چیلنجوں کی تلاش میں کارکردگی کے رجحان سے مہارت حاصل کرنے والی ذہنیت کی طرف منتقل ہو جاتے ہیں۔

دوسرے لفظوں میں، وہ درحقیقت قواعد تلاش کرتے ہیں، کیونکہ قواعد ان کی ترقی اور سیکھنے میں مدد کے لیے کلیدی معلومات اور حکمت عملی فراہم کر سکتے ہیں۔ ترقی کے اصول نہ صرف سیکھنے کی مختلف حکمت عملی فراہم کرتے ہیں بلکہ یہ ناکامی کو معمول پر بھی لاتے ہیں۔