• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ کا نوٹس

لندن( نمائندہ جنگ)برطانوی وزیراعظم کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر باقاعدہ جرمانہ جاری کر دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق رشی سوناک کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر لنکاشائر پولیس نےجرمانے کا نوٹس جاری کیا نوٹس انسٹاگرام پر ایک کلپ میں وزیر اعظم کے بغیر بیلٹ کے ظاہر ہونے کے بعد جاری کیا گیا۔ نمبر 10 نے کہا ہے کہ وزیراعظم پوری طرح سے قبول کرتے ہیں کہ یہ ایک غلطی تھی اور انہوں نے معافی مانگ لی ہے، وہ یقیناً مقررہ جرمانے کی تعمیل کریں گے۔ لنکاشائر پولیس نے کہا ہے کہ آپ کو معلوم ہو گا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ لنکاشائر میں ایک چلتی کار میں ایک مسافر نے دوران سفر سیٹ بیلٹ نہیں باندھا ہے‘‘۔اس معاملے کو دیکھنے کے بعد، ہم نے لندن کے ایک 42 سالہ شخص کو مقررہ جرمانے کی مشروط پیشکش جاری کی ہے۔بورس جانسن کے بعد رشی سوناک دوسرے حاضر سروس وزیر اعظم ہیں جنہوں نے عہدے پر رہتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
یورپ سے سے مزید