• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت کی ٹوئٹر پر واپسی، اکاؤنٹ بحال

کنگنا رناوت - فوٹو: فائل
کنگنا رناوت - فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پھر ٹوئٹر پر واپس آگئیں، انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے مداحوں کےلیے پیغام بھی جاری کردیا۔ 

کئی ماہ تک معطل رہنے کے بعد ٹوئٹر پر کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ ایک مرتبہ پھر بحال ہوگیا۔

واضح رہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنگنا کا اکاؤنٹ ان کی ٹیم چلاتی ہے۔ 

حال ہی میں کنگنا کی فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد ان کے اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کیا گیا۔ 

اکاؤنٹ کے ذریعے ہر خاص و عام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’یہاں واپس آکر اچھا لگا۔‘

ان کے اس کمنٹ کے بعد نہ صرف ان کے چاہنے والوں بلکہ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی انہیں ٹوئٹر پر واپس آنے پر خوش آمدید کہا۔ 

خیال رہے کہ بحال ہونے والا کنگنا رناوت کا یہ اکاؤنٹ تصدیق شدہ نہیں ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید