• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ سے پیدل حج کیلئے نکلنے والے نوجوان کو ویزوں کے حصول میں مشکلات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اوکاڑہ سے پیدل حج کا سفر کرنیوالے نوجوان عازم عثمان ارشد نے کہا ہے کہ عراق اور کویت کے ویزوں کے اجرا میں رکاوٹوں کے باعث انہیں سفر جاری رکھنے میں مشکلات در پیش ہیں وہ عراق کے ویزے کے حصول کیلئے اسلام آباد میں عراقی سفارتخانے گئے تو انہیں کہا گیا کہ ایران کا ویزہ لیکر آئیں پھر عراق کا ویزہ اپلائی کردیا جائیگا جس پر انہوں نے ایران کا ویزہ جمع کرا دیا لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ سعودیہ کا ویزہ بھی جمع کرائیں دوسری جانب عراق میں سنگل آدمی کی بجائے فیملی کو ویزہ جاری کیا جاتا ہے جبکہ کویت پاکستانیوں کو ویزے جاری ہی نہیں کر رہا، انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت کی سطح پر عراق اور کویت سے بات کی جائے تو انہیں ویزہ مل سکتا ہے ۔ انہوں نے وفاقی حکومت ‘وزرا اور ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ انہیں عراق اور کویت کے ویزوں کے اجرا کے سلسلے میں کردار ادا کریں تا کہ وہ اپنا سفر جاری رکھ سکیں۔