• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’پٹھان‘ نے ایڈوانس بکنگ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

فلم’پٹھان‘، پوسٹر فوٹو
فلم’پٹھان‘، پوسٹر فوٹو 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے ایڈوانس بکنگ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’پٹھان‘ سے بڑی اسکرین پر 4 سال بعد واپسی ہوگئی، اس فلم نے باکس آفس پر ایڈوانس بکنگ میں نیا ریکارڈ بنا کر رہیتک روشن کی فلم ’وار‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

2019ء میں ریتک روشن اور ٹائیگر شیروف کی فلم ’وار‘ نے بالی ووڈ میں سب سے زیادہ ایڈوانس بکنگ حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، تمام آن لائن پلیٹ فارمز پر فلم ’پٹھان‘ کے ٹکٹوں کی فروخت عروج پر ہے۔ 

سینماز بُک مائی شو کی سی او او آشیش سکسینہ کا کہنا ہے کہ 4 سال کے طویل انتظار کے بعد شاہ رخ خان کی اسکرین پر ایکشن سے بھرپور واپسی نے باکس آفس پر ایڈوانس بکنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس ایکشن تھرلر کو دیکھنے کے لیے بہت بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے، بک مائی شو پر اب تک 10 لاکھ سے زائد ٹکٹوں کی فروخت ہو چکی ہے۔ 

اُنہوں نے مزید بتایا کہ 3500 سے زیادہ اسکرینز پر ریلیز ہونے والی فلم’پٹھان‘ کی ایڈوانس بکنگ کے بعد اب فلم کی مرحلہ وار اسکریننگ کا ہو رہا ہے، یہاں تک کہ مانگ میں اضافے کی وجہ سے بھارت کے سینما گھروں کو فلم کے لیے صبح سویرے کے شوز کھولنے پر مجبور کر دیا ہے۔


23 جنوری کو فلم ’پٹھان‘ کے 3 سینما گھروں اِنوکس، پی وی آر اور سینی پولِس میں 4.19 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے۔ 

اس سے قبل فلم ’وار‘ کے ان تینوں قومی سینما گھروں میں 4.10 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پٹھان کے ٹکٹس کی فروخت اب 5.25 سے 5.50 لاکھ تک قریب پہنچ گئی ہے اور امید ہے کہ فلم ’KGF چیپٹر 2‘ کی ایڈوانس بکنگ کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید