• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان نے لڑکوں کو بال لمبے کرنے کا طریقہ بتادیا

شاہ رخ خان، فائل فوٹو
شاہ رخ خان، فائل فوٹو 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے لڑکوں کو بال لمبے کرنے کا آسان طریقہ بتادیا۔

شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’پٹھان‘ کے ساتھ 4 سال کے طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہوئی تو ان کے لمبے بالوں نے لڑکوں کی توجہ فوراََ اپنی طرف مبذول کرلی۔

اداکار نے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک سیشن رکھا۔

اُنہوں نے اس سیشن کے دوران اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے کئی سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے۔ 

اس سیشن کے دوران  ایک مداح نے شاہ رخ خان سے بال لمبے کرنے کے لیے مشورہ مانگ لایا۔ 

اُنہوں نے مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ممی جی سے سر پر تیل کی مالش کرواؤ‘۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اکثر ہی ٹوئٹر پر مداحوں سے گفتگو کرنے کے لیے  سیشن کا انعقاد کرتے ہیں اور مداح اس سیشن میں اداکار سے تقریباََ زندگی کے ہر پہلو کے بارے میں ہی رابطہ کرتے نظر آتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید