پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد میں طبی معائنہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹرز نے فواد چوہدری کو تندرست قرار دے دیا۔
ایف 8 کچہری میں سماعت کے بعد اسلام آباد پولیس فواد چوہدری کو لے کر پمز پہنچی تھی۔
ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کا پمز اسپتال کے امراض قلب سینٹر میں طبی معائنہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شعبہ میڈیسن اور امراض قلب کے ڈاکٹرز فواد چوہدری کا معائنہ کیا اور پی ٹی آئی رہنما کا بلڈ پریشر، شوگر لیول، نبض اور دھڑکن مانیٹر کی۔
ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کے طبی معائنے کی رپورٹ پولیس اور عدالت میں پیش کی جائے گی۔