• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن ہالینڈ کے صدر پرویز سندھیلہ کی گورنر پنجاب سے ملاقات

دی ہیگ ( نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن ہالینڈ کے صدر چوہدری پرویز سندھیلہ نے گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان سے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ،اس موقع پر گورنر پنجاب نے چوہدری پرویز سندھیلہ کی ملک اور پارٹی کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن نے ریاست بچانے کی خاطر اپنی سیاست قربان کردی، عوام کو یہ شعور دینے کی سخت ضرورت ہے کہ ہم نے مشکل فیصلے کرکے ملک کو سری لنکا بننے سے بچا لیا۔ چوہدری پرویز سندھیلہ نے گورنر پنجاب کو موجودہ سیاسی صورتحال میں آئینی کردار اداکرنے پر خراج تحسین پیش کیااور کہا فخر ہے آپ اسمبلی توڑنے کے غیر آئینی عمل کا حصہ نہیں بنے، پرویز سندھیلہ نے کہا میاں بلیغ الرحمان نے آئینی عہدے کی عزت کو بحال کیا۔
یورپ سے سے مزید