• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہ میں اضافے کیلئے برطانیہ میں ایمیزون ورکرز کی پہلی ہڑتال

لندن (پی اے) ایمیزون ورکرز تنخواہ کے تنازع پر برطانیہ میں اپنی پہلی ہڑتال کی۔ یونین نے کہا ہے کہ کوونٹری میں کمپنی کے فلفلمنٹ سینٹر میں جی ایم بی کے ارکان نے تنخواہ میں اضافے کے خلاف  ہڑتال کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا،جس کے بارے میں یونین کا کہنا ہے کہ یہ 50p فی گھنٹہ ہے ، جی ایم بی سینئر آرگنائزر سٹیورٹ رچرڈز نے کہا کہ کوونٹری میں ایمیزون کے ورکرز نے تاریخ رقم کی، انہوں نے برطانیہ میں ایمیزون کے ہڑتال کرنے والے پہلے ورکرز بننے کیلئے تمام مشکلات کو مسترد کر دیا ، وہ ایک مہذب معیار زندگی کیلئے دنیا کی سب سے بڑی کمپنیز میں سے ایک میں جدوجہد کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان ورکرز کو بجا طور پر خود پر فخر ہونا چاہئے، چھ ماہ سے اپنے مطالبات کے حق میں ورکرز کی تمام آوازوں اور درخواستوں کو نظرانداز کیا گیا جو باعث تشویش ہے، جی ایم بی نے ایمیزون یوکے باسز پر زور دیا کہ وہ صحیح اقدام کریں اور ورکرز کی تنخواہ میں مناسب اضافہ کریں ۔
یورپ سے سے مزید