• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کی گرفتاری امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ ہے، پی ٹی آئی

کوئٹہ(پ ر)فواد چوہدری کی گرفتاری امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے وقت بدل چکا ہے ، پوری قوم فواد چوہدری کے ساتھ کھڑی ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما محمد آصف ترین نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا کہ موجودہ حکومت جمہوری نہیں بلکہ سول مارشل لاء کی بد ترین شکل ہے جس نے حق و سچ کو کچلنے میں مارشل لاء کو بھی پیچھے چھوڑ دیا لیکن پوری قوم کا فواد چوہدری کے ساتھ اظہار یکجہتی اس بات کی زندہ دلیل ھے کہ ان کے دن گنے جاچکے ہیں امپورٹڈ حکومت کے تمام چوروں اور قاتلوں کو عام معافی ملنے کے بعد یہ حوس باختہ ہوچکے ہیں اورسمجھتے ہیں کہ غیر قانونی گرفتاریوں سے تحریک انصاف کی قیادت یا ٹائیگرز خوفزدہ ہوکر سچ ،حق کا ساتھ چھوڑ دینگے لیکن وقت نے حال ہی میں ثابت کیا کہ ہر غیر قانونی، غیر آئینی، غیر جمہوری و ظلم و ستم کے بعد تحریک انصاف کے ہر فرد کا حوصلہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور ارادے بلند ہوئے ۔
کوئٹہ سے مزید