• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل پولیس ٹریفک ڈویژن کا ہیڈ کوارٹرقائم ، دفتر فیض آباد کے قریب منتقل

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں 17 سال بعد اسلام آباد کیپٹل پولیس ٹریفک ڈویژن کا علیحدہ ہیڈ کوارٹرز قائم کر دیا گیا ۔ ٹریفک دفتر ایف ایٹ سے فیض آباد کے قریب مری روڈ پر منتقل کردیا گیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ جلد نئے ٹریفک ہیڈکوارٹر کا افتتاح کریں گے۔ٹریفک دفتر ایف ایٹ گرین بیلٹ میں تھا جس کو ختم کیا جارہا ہے۔ دفتر کی منتقلی سے ایف ایٹ کے رہائشیوں کو پارکنگ کی مشکلات سے نجات مل جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید