• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئر نگ کراس اور ریس کورس انڈر پاسسز کی تکمیل کیلئے نومبرکی ڈیڈلائن مقرر

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے ) مال روڈ سگنل فری پراجیکٹ کے زیر تعمیرچیئر نگ کراس اور ریس کورس انڈر پاسسز کی تکمیل کیلئےنومبر2026کی ڈیڈلائن مقرر کردی گئی ہے۔منصوبے پر مجموعی پراگریس60فیصد ہوچکی ہے۔جبکہ فنانشل پراگریس میں چیئر نگ کراس انڈر پاس کیلئے2588ملین روپے جاری ہوگے ہیں جس میں سے1360ملین روپے استعمال ہوئے ہیں۔ریس کورس انڈر پاس کیلئے3091 ملین روپے جاری ہوئے جس میں سے1537 ملین روپے استعمال ہوئے ہیں۔آرمی قبرستان چوک کیلئے2680ملین روپے سے173ملین روپے استعمال ہوئے ہیں۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے پشاور روڈ پر ریس کورس چوک اور چیرنگ کراس کے زیرِ تعمیر انڈر پاسز کا دورہ کرکے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیاکہ دونوں منصوبوں میں پائلنگ، ڈیک سلیبز اور کیپنگ بیمز سمیت اہم ساختی کام مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ بیریئرز کی تنصیب، انڈر پاسز کی کھدائی، یوٹیلیٹیز کی منتقلی، نکاسی آب اور سڑک کی تعمیر کے کام جاری ہیں۔ مجموعی تعمیراتی پیش رفت تقریباً60فیصد ہے اور باقی کام نومبر 2026ء تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید