راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)این سی سی آئی اے نے آن لائن بیٹنگ میں ملوث 4 ملزموں کوگرفتار کرلیا،ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق لاہور کی ایک نجی سوسائٹی میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کرچار ملزموں کو گرفتار کیاگیا ملزمان غیر ملکی شہریوں کو آن لائن گیمنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے غیر قانونی بیٹنگ پر مائل کر رہے تھے ، کارروائی کے دوران ایک کمپیوٹر ،ایک لیپ ٹاپ اور 6موبائل فونز برآمد ہوئے۔