• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران اپنے متعلقہ اہداف مقررہ وقت میں مکمل کریں،آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ تمام افسران اپنے متعلقہ اہداف مقررہ وقت میں مکمل کریں، کارکردگی کو مزید مؤثر بنائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں یقینی بنائیں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس میں سینئر پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، پولیس کی آپریشنل تیاری، سیکیورٹی انتظامات اور شہریوں کو بہتر پولیس خدمات کی فراہمی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران پولیس کی مجموعی کارکردگی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور افسران کو تفویض کردہ ٹاسکس پر عمل درآمد کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ، پولیس خدمات تک آسان رسائی اور عوامی سہولیات کی بہتری کو ترجیح دی جائے۔
اسلام آباد سے مزید