راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ متوسط طبقے کو اپنا گھر دینا حکومت کی ترجیح ہے ’’اپنا گھر، اپنی چھت‘‘ سکیم کے تحت1لاکھ26ہزار 239گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی کے دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے’’اپنا گھر، اپنی چھت‘‘ منصوبے کا معائنہ کیا بلال یاسین نے کہا کہ متوسط طبقے کو اپنا گھر دینا حکومت کی ترجیح ہے۔