اسلام آباد (جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التواء توہین عدالت کیس میں سی ڈی اے کے 2افسرا ن نے غیر مشروط معافی مانگ لی ، ممبر اسٹیٹ زمان وٹو اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ ریاض احمد نے تحریری طور پر کہا کہ وہ عدالتی حکم عدولی کا تصور بھی نہیں کر سکتے اورآئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ دونوں نے ہائیکورٹ کواپنے تحر یر ی ،جوابات میں موقف اختیار کیا کہ وہ عدالتی حکم عدولی کا تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں ،16 ستمبر کو وہ جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں پیشی کی وجہ سے وقت پر حاضر نہ ہو سکے ،تب تک اس عدالت کی کارروائی مکمل ہو چکی تھی ،انہوں نے واضح کیا ہے کہ 16 ستمبر کو وکیل درخواست گزار نے عدالت میں یہ غلط بیانی کی کہ زمان وٹو طبیعت کی ناسازی کے باعث پیش نہیں ہوئے، جبکہ ایسی کوئی ہدایت یا بیان نہیں دیا گیا تھا ۔ دونوں افسرا ن نے غیر مشروط معافی مانگ لی۔