اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر، راہزنی، نقب زنی اور چوری کی 57وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ 15 موٹر سائیکل اور18 موبائل فون اڑا لیے گئے۔جڑواں شہروں میں ڈکیتی و سرقہ بالجبر کی 9 وارداتیں ہوئیں جبکہ15گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے،تھانہ ویسٹریج کے علاقے مصریال روڈ پر محمد یوسف کے گھر سے چار لاکھ 32 ہزار کے سونے کے زیورات ، تھانہ نصیر آباد کےعلاقے آفیسرز کالونی میں رضوان شہزاد گل کے گھر سے نقدی پانچ ہزار 3 عدد موبائل مالیتی ایک لاکھ ، تھانہ وویمن کے علاقے ائر پورٹ سوسائٹی کے نازلی عزیز کے گھر سے چا رلاکھ روپے مالیت کے زیورات ، تھانہ کہوٹہ کے علاقے بوہڑ بازار کے رہائشی اسرار حسین کے گھر سے پرس ،چابیاں اور نقدی13ہزار چوری کر لئے گئے ۔پولیس نے مقدمات در ج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔