• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی، شمس الرحمن سواتی

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی کو G-13 میں سرکاری فلیٹ تعمیر کرنے والی کمپنی کی جانب سے اپنے ملازمین کی نو ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے پر گرفتار کر لیا گیا، بعد ازاں جڑواں شہروں کی لیبر تنظیموں کی جانب سے احتجاج پر انہیں تھانہ سنگجانی سے رہا کر دیا گیا، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری اور این ایل ایف پنجاب کے صدر راجہ عاشق خان، ضلعی سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی نے شمس الرحمن سواتی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد ہر صورت جاری رہے گی۔
اسلام آباد سے مزید