• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور تنصیبات سے دور رہا جائے، آئیسکو

اسلام آباد (جنگ نیوز) آئیسکو انتظامیہ نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ بارش کے دوران بجلی کی تاروں، کھمبوں، میٹروں، ٹرانسفارمرز اور دیگر تنصیبات سے مناسب فاصلہ رکھیں اور اُنہیں چھونے سے گریز کریں۔ جسم یا ہاتھ گیلے ہونے کی صورت میں برقی آلات کو ہر گز ہر گز نہ چھوئیں۔ شاٹ سرکٹ کے نقصانات سے بچنے کیلئے گھروں اور دیگر مقامات کی بجلی کی وائرنگ درست کروائیں، چھوٹے بچوں کو احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی ضرور فراہم کریں۔
اسلام آباد سے مزید