• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٗبجلی وگیس لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل کے انبار لگا دیئے گئے

پشاور ( وقائع نگار) پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے یونیورسٹی ٹاؤن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف ) محمد عمران خان ‘اسسنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی سمیت ماتحت محکموں کے افسرا ن‘ ریونیو سٹاف ‘عوامی نمائندگان ‘عوام اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی‘ یونیورسٹی ٹاؤن کلب ( لیڈیز کلب ) میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا گیا تھا جس میں عوام کی سہولت اور معلومات کیلئے کھلی کچہری سے پہلے علاقے میں اعلانات کروائے گئے تھے اس موقع پر لوگوں نے افسران کو اپنے مسائل کے بارے میں بتایا ‘کھلی کچہری میں شکایات کی گئی کہ یونیورسٹی ٹاؤن کے رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیاں عروج پر ہے اور اس وجہ سے رہائشیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اس لیے کمرشل سرگرمیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اس لیے کمرشل سرگرمیوں و کاروبار پر فوری پابندی عائد کرتے ہوئے انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاے یونیورسٹی ٹاؤن میں نالیوں کی صفائی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے اور ٹوٹ پھوٹ کے شکار گلیوںکی فوری مرمت کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف دیاجاسکے اور علاقے میں ہتھ ریڑھی والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ صبح سویرے کباڑی اور ہتھ ریڑھی والے لاؤڈ سپیکروں پر اعلانات کرتے ہیں جس کی وجہ سے رہائشیوںکو تکلیف کا سامنا ہے اور علاقے میں پولیس گشت بڑھایاجائے او ر خراب سٹریٹ لائٹس کو فوری تبدیل کیاجائے اور علاقے میں سوئی گیس کا پریشر کم ہے اسے لیے سو ئی گیس کا پریشر بڑھایا جائے اور علاقے میں غیر قانونی ہاسٹلز کے خلا ف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اس موقع پر دیگر افراد نے بھی اپنے اپنے مسائل کے با رے میں افسران سے کھل کر بات کی جبکہ اکثر نے انکو تحریری درخواستیں بھی دی جس پر انہوں نے ہدایات جاری کردئیے
پشاور سے مزید