• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برکی ، شاہدرہ ،چوہنگ، ڈیفنس ودیگر علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے ، جو ہر ٹاؤن میں 4لاکھوکی چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق برکی کے علاقہ میں جمیل سے 3 لاکھ روپے اور دیگر سامان،شاہدرہ میں تنویر سے 5 لاکھ روپے ، زیورات اور دیگر سامان ،چوہنگ کے علاقہ میں عامر سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان ،ڈیفنس کے علاقہ میں عابد سے دو لاکھ روپے،جوہر ٹاؤن میں عمران سے 2 لاکھ روپے مالیت کا سامان،گلبرگ میں شاہد سے 4 لاکھ روپے مالیت کا سامان چھین لیا گیا،جوہر ٹاؤن میں دکان 4 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری گیا ۔ڈیفنس،جنوبی چھاؤنی، نصیر آباد، غالب مارکیٹ، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن، مزنگ اور برکی کے علاقہ سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد، لاری اڈا، مصطفی ٹاؤن، چوہنگ، شفیق آباد،ہربنس پورہ،شمالی چھاؤنی اور گلشن راوی سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔