• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن ہسپتال 2جدید خطوط پر تعمیر کیا جائے گا،سلمان رفیق

لاہور (جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے چلڈرن ہسپتال لاہور میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے آئی سی یو (انتہائی نگہداشت یونٹ) کو اگلے چوبیس گھنٹوں میں مکمل فعال کرنے کی خوشخبری سنا دی۔یہ بات صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے چلڈرن ہسپتال لاہور کا دورہ کے موقع پر کہی۔صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق و دیگر بھی موجود تھے۔نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں چلڈرن ہسپتال 2 پر تبادلہ خیال کیا،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال 2 جدید خطوط پر تعمیر کیا جائے گا، جہاں بچوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ صوبے کے ہر بچے کو بروقت، معیاری اور مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔
لاہور سے مزید