• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال،5تا8فروری تک ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی، ہیلتھ پروفیشنلز الرٹ رہیں،ڈاکٹر فاروق افضل

لاہور ( جنرل رپورٹر ) حکومتِ پنجاب اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی ہدایات کی روشنی میں لاہور جنرل ہسپتال میں یومِ کشمیر اور جشنِ بسنت کے پیشِ نظر تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔مریضوں کو بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہیلتھ پروفیشنلز الرٹ رہیں گے۔ پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے بتایا کہ ان ایام کے دوران 5 سے 8 فروری تک تمام ملازمین کی چھٹیوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی، جبکہ 6 اور 7 فروری کو آؤٹ ڈور مریضوں کے لیے معمول کے مطابق کھلا رہے گا۔
لاہور سے مزید