• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کمیٹی اجلاس، فلڈ پری پیئرڈنیس اینڈ ریسپانس کیلئے پروکیورمنٹ پلان کی منظوری

لاہور ( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس لاہور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کر لئے گئے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا و دیگر افسران کی اجلاس میں شرکت ہوئی ہےاس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے اجلاس میں 6نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا اجلاس میں پنجاب میں ہیذرڈ اٹلسز کی تیاری کے لئے کنسلٹنسی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں فلڈ پری پیئرڈنیس اینڈ ریسپانس کے لئے پروکیورمنٹ پلان 2026 کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں 50 ہزار ٹینٹس، 25 ہزارلائف جیکٹس اور متعلقہ فلڈ فائٹنگ سازو سامان خریدنے کی منظوری دی گئی ہے۔ دریائے ستلج کٹاؤ سے بچاؤ کیلئے 937 ملین کی 4 اسکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔
لاہور سے مزید