• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی نےنوجوانوں کو کبھی ملکی اداروں کیخلاف درس نہیں دیا ،گورنر پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل اور قوم کا سرمایہ ہے۔ نوجوان بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اپنے نوجوانوں کو کبھی ملکی اداروں کے خلاف درس نہیں دیا۔ یہ بات اُنہوں نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے پیپلز فیڈریشن سٹوڈنٹس کے وفد سے ملاقات کیء دوران کیا جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔گورنر پنجاب سرسردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور اداروں کی مضبوطی کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا سرمایہ ہے انہیں منفی سرگرمیوں کی بجائے مثبت سرگرمیوں میں مصروف عمل کرنا ہے۔ ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹو زردار ی نوجوان لیڈر ہیں اورپی ایس ایف سمیت ملک کے%64 فیصد نوجوان بلال بھٹو کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔
لاہور سے مزید