• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر سے بچاؤ کیلئے آگاہی، بروقت تشخیص نہایت اہم ہیں، ڈاکٹر محمود ایاز

لاہور ( جنرل رپورٹر )ورلڈ کینسر ڈے 2026 کے موقع پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ومیو ہسپتال لاہور کے زیرِ اہتمام سائنٹیفک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا اس سائنٹیفک سمپوزیم کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمودایاز، گیسٹ آف آنرز سی ای او میو ہسپتال پروفیسر شعیب نبی اور کوآرڈینیٹر پروفیسر عباس کھوکھر تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ کینسر سے بچاؤ کیلئے آگاہی، بروقت تشخیص اور صحت مند طرزِ زندگی نہایت اہم ہیں۔ سی ای او میو ہسپتال پروفیسر شعیب نبی کا کہنا تھا ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر ہم سب کو کینسر کی بروقت تشخیص اور روک تھام کی اہمیت کا ادراک کرنا چاہیے۔
لاہور سے مزید