لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے کہا کہ لاہور جشن بسنت 2026 کے حوالے سے لاہور میں پتنگوں و ڈور کے 2ہزار 2سو 76 سیل پوائنٹس کو خرید و فرخت کی اجازت دی گئی ہے، ہر سیل پوائنٹ پر پتنگ بازی سامان کیو آر کوڈ و این او سی آف سیل کے تحت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندرون لاہور ریڈ زون کے علاوہ شہر کے تمام علاقوں میں سیل پوائنٹس قائم ہوئے ہیں، شہری محفوظ بسنت کیلیے صرف کیو آر کوڈ سامان خریدیں۔