• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب دھی رانی پروگرام ،111مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی

لاہور(خصوصی رپورٹر،خبر نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت اجتماعی شادیوں کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت ایک پروقار اجتماعی شادیوں کی تقریب مقامی مارکی، شیخوپورہ روڈ، فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ تھے۔ تقریب میں پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 111 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کروائی گئیں۔ ان شادیوں میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی 8 بیٹیوں کی شادیاں بھی شامل تھیں ۔تمام شادی شدہ جوڑوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ روپے سلامی بھی دی گئی تاکہ وہ اپنی نئی زندگی کا آغاز بہتر انداز میں کر سکیں۔صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فروری کے آخر تک پنجاب بھر میں 5 ہزار بچیوں کی شادی کا ٹارگٹ مکمل کر لیا جائے گا۔
لاہور سے مزید