• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسان کاروبار فنانس سکیم سے خواتین بھی مستفید ہو رہی ہیں، شافع حسین

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گجرات صائمہ سرفراز کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی پیسک ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں خواتین کو معاشی مواقع کی فراہمی کے امور پر بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیر نے ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کو تمام ۔جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کو معاشی مواقع کی فراہمی کے بغیر تیز رفتار معاشی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گزشتہ 2 سالوں کے دوران خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں،وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم سے خواتین بھی مستفید ہو رہی ہیں۔
لاہور سے مزید