• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

​پنجاب میڈیکل فیکلٹی، سالانہ پیرا میڈیکس امتحانات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب میڈیکل فیکلٹی نے صوبہ بھر میں ہونے والے سالانہ پیرا میڈیکس امتحانات کو ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن نمبر 217070 /PMF کے مطابق، یہ امتحانات پہلے 9 فروری 2026 سے شروع ہونا تھے، تاہم اب انہیں ناگزیر وجوہات کی بناء پر فی الوقت مؤخر کر دیا گیا ہے۔​اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
لاہور سے مزید