• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، سانپ کے ساتھ سیلفی لینے والا شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں سانپ کے ساتھ سیلفی لینے والا شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک نوجوان نے سیلفی لینے کے شوق میں سانپ کو گلے میں ڈالا تاہم اس کو واپس نکالنے کے دوران سانپ نے نوجوان کو ڈس لیا۔

رپورٹس کے مطابق نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں چل بسا، مرنے والا شخص جوس کی دکان کا مالک ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خطرناک طریقوں اور مقامات سے سیلفی لینے کی کوشش کے دوران کئی افراد جان گنوا چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید