اسلام آباد(نیوز ایجنسی)نجی ٹی وی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار کر دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت میں منعقدہ فیسٹیول میں کوئی فلم نمائش کے لئے نہیں بھیجی۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول میں پاکستان شرکت نہیں کرے گا۔ یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول 27سے 31جنوری تک بھارت میں ہوگا۔