• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں کا ڈیوٹی روسٹر بنانا ہراساں کرنے کے مترادف،پی ایم اے

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے کہا ہے کہ ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ (HISDU) نے ڈی ایچ کیو ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کے ڈیوٹی روسٹرز بنانا شروع کر دئیے ہیں جو کہ بلاجواز اور ڈاکٹروں کو ہراساں کئے جانے کے مترادف ہے جبکہ ساتھ ہی کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کے تبادلے کئے جا رہے ہیں جبکہ ٹی ایچ ڈی ایچ کیو میں طبی سہولیات کی کمی پر بھی شدید تشویش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال میں دیگر ڈاکٹروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ HISDU کے اپنے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں لیکن ان کی فکر چھوڑ کر ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کے ڈیوٹی روسٹر بنا رہا ہے جو کہ بلا جواز ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں اس اقدام کو فی الفور بند کیا جائے۔
ملتان سے مزید