• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویات کی قیمتوں میں بیجا اضافہ، مہنگائی سے صحت کا شعبہ شدید متاثر

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں بے جا اضافہ ،مہنگائی کی وجہ سے صحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوگیا۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف ادویات کی قیمتوں میں 13 فیصد اضافہ کیا گیا ،ایک ماہ کے دوارن سب سے زیادہ سرجیکل الات کی قیمتوں کو پر لگے،موبائلزر ماسک کی قمیت ایک ماہ میں 180 سے بڑھ کر 450 تک پہنچ گیا ،گاس پیس کی قیمت ایک ماہ میں 500 سے بڑھ کر 650 کا ہو گیا ،آئی وی انجکشن کی قیمت 2600 سے بڑھ کر 3700 کی فروخت ہونے لگی ،بلڈ پریشر کی داوئی ایکسفروج 2200 سے بڑھ کر 2400 کا ہو گیا ،سرینج کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے 25 سے بڑھ کر 45 روپے کا فروخت ہونے لگے ،قیمتوں میں اضافے کے باوجود بھی ٹیگرل اور امراض قلب کی دوائی کارڈیا مارکیٹ سے غائب ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید