• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، منافع کی خاطرفروخت سے مندی، 396 پوائنٹس کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، کاروباری ہفتے کے اختتام پر محدود کاروبار اور منافع کی خاطرفروخت کے دباو سے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں 396پوائنٹس کی کمی ،71.47 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی ،سرمایہ کاری مالیت62ارب 50کروڑ 62لاکھ روپے گھٹ گئی،کاروباری حجم 47.45فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں زیادہ سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی،ٹریڈنگ کا آغاز اگرچہ تیزی پر ہوا جس کے بعد کے ایس ای100انڈیکس میں 249 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن بعد ازاں منافع کی خاطر فروخت بڑھنے سے مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اور انڈیکس 444 پوائنٹس تک نیچے آگیا تاہم اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 396 پوائنٹس کی کمی سے 40450.53 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس بھی 101.67 پوائنٹس کی کمی سے 15109.93 پوائنٹس ہو گیا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 265.00 پوائنٹس کم ہو جانے سے 27186.40 پوائنٹس سے کم ہو کر 26921.40 پوائنٹس پر آگیا ،جمعہ کومارکیٹ میں333 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا،76 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،238 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی اور 19 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 62 ارب 50 کروڑ 62 لاکھ 58ہزار روپے کی کمی سے 6351 ارب 69 کروڑ 10 لاکھ 86ہزار روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید