• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خصوصی رپورٹر)مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے علماءکرام، خطباءعظام، مبلغین اور ائمہ مساجد نے مختلف مقامات پر اپنے اپنے خطبات جمعہ المبارک اور بیانات میں عظمت قرآن کریم پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ احرار رہنماؤں اور مبلغین نے کہا کہ قرآن کو مٹانے والے خود مٹ گئے، مثال دنیا میں موجود ہے۔ تحریک لبیک یارسول اللہؐ کی جانب سے گزشتہ روزیومِ احتجاج منایا گیا۔ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہاکہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے مجرم کو مسلم دنیا کے حوالے کیا جائے تاکہ شریعت اسلامی کے مطابق اسے سزا دی جائے۔