• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگران وزیر بلدیات کاسرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب کے نگران وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد نے قلمدان سنبھالتے ہی اعلان کیا ہے کہ وہ گاڑی اور تنخواہ سمیت کسی بھی قسم کی سرکاری مراعات نہیں لیں گے۔انہوں نے لوکل گورنمنٹ دفاتر کا دورہ کیا ،جہاں سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین نے انہیں محکمانہ امور اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی بہترین فراہمی اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر شہر، گلی اور محلے میں صفائی و دیگر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔
لاہور سے مزید