• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ کام نہیں لیا جاسکتا، سعودی وزارت افرادی قوت

ریاض (آئی این پی ) سعودی وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں اور اداروں میں یومیہ ڈیوٹی کی انتہائی حد 8گھنٹے ہے۔ کارکن سے مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی نہیں لی جاسکتی۔

ہفتے میں ڈیوٹی کا مجموعی دورانیہ 48گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوسکتا۔ رمضان کے دوران اوقات کار میں دو گھنٹے کی چھوٹ مقرر ہے۔

وزارت افرادی قوت نے سوشل میڈیا کے اپنے اکاونٹ پر وضاحت کی کہ بعض کاروباری ادارے یومیہ اوقات کار بڑھانے یا کم کرنے کے مجاز ہیں۔

 اسی طرح بعض زمروں میں شامل ملازمین کی ڈیوٹی کے اوقات میں کمی بیشی کی جا سکتی ہے۔

قانون محنت کے مطابق خاص زمروں والے ملازمین سے مخصوص اوقات میں ڈیوٹی لینے کی اجازت نہیں ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید