• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانفرانسسکو میں بجلی بحران ، روبوٹیکسیز سڑکوں پر پھنس گئیں، ٹریفک جام

کراچی (نیوز ڈیسک) سان فرانسسکو میں بجلی بحران میں روبوٹیکسیز سڑکوں پر پھنس گئیں، ٹریفک جام ہوگیا۔ خودکار گاڑیوں کی ہنگامی حالات میں تیاری پر تشویش، کمپنی کا کہنا ہے تصدیقی درخواستوں میں اضافے سے تاخیر ہوئی۔ ماہرین اور ریگولیٹرز نے ریموٹ کنٹرول کی سخت نگرانی اور ناکامیوں سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق20 دسمبر کو سان فرانسسکو میں پی جی اینڈ ای سب اسٹیشن میں آگ کے باعث ہونے والی بڑی بجلی کی بندش کے دوران وے مو کے روبوٹیکسیز سڑکوں پر پھنس گئے اور ٹریفک جام ہو گیا، جس سے خودکار گاڑیوں کی ہنگامی حالات میں تیاری پر تشویش پیدا ہوئی۔ وے مو کے مطابق گاڑیاں بند سگنلز کو چار راستوں والے اسٹاپ کے طور پر دیکھتی ہیں مگر اس دوران تصدیقی درخواستوں میں اضافہ ہوا، جس سے تاخیر اور بھیڑ بڑھی۔

دنیا بھر سے سے مزید