• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام دفاتر کے اچانک دورے کروں گا ،صوبائی وز یر عشرو زکوٰۃ

لاہور(خبرنگار)نگران صوبائی وزیر زکوٰۃ وعشر سید اظفر علی ناصر نے محکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب کا دورہ کیا۔ سیکرٹری زکوٰۃ و عشر بابر امان بابراور ایڈمنسٹریٹر محمد سجاد بابر نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیر زکوٰۃ و عشر پنجاب کو محکمہ کی طرف سے مستحق فراد میں فنڈز کی تقسیم کے طریقہ کار اور دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وزیر زکوٰۃ و عشر پنجاب نے کہا کہ نگران حکومت تمام محکموں میں جاری تعمیر و ترقی کے کاموں کی نگرانی کر رہی ہے۔اس سلسلہ میں فضول خرچی قطعی نہ کی جائے۔تمام افسران و اہلکاران کے حاضری کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد صوبہ بھر میں تمام زکوٰۃ و عشر دفاتر کے سر پرائز دوروں کا آغاز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کے رولز اینڈ ریگولیشن پر سختی سے عمل درآمد کیا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ مستحق افراد میں زکوٰۃ کی منصفانہ اور شفاف طریقہ سے تقسیم حکومت کی اولین ترجیح ہے۔