• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ بشارت اراضی خرید و فروخت کیس میں بری

اسلام آباد (خبر نگار) سینئر سول جج نصر من اللہ نے قواعد و ضوابط کے خلاف زمین کی خرید و فروخت کے کیس میں پنجاب کے سابق وزیر قانون راجہ بشارت کو بری کر دیا۔ پیر کو سماعت کے دوران مدعی وکیل ساجدہ بقائی ویڈیو لنک کے ذریعے جبکہ راجہ بشارت اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے ۔ عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے عدم ثبوتوں کی بنا پر راجہ بشارت کو کیس سے بری کرنے کا حکم سنا دیا۔ واضح رہے کہ راجہ بشارت کے خلاف زمین کی خریدو فروخت پر تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید