• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف رنگ روڈ میں احتجاجی مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپور ٹر)جمعیت علماء اسلام ضلع پشاور کے زیرِ اہتمام سویڈن میں قرآن پاک کو نظر آتش کر کے بیحرمتی کرنے کے واقعے کیخلاف رنگ روڈ میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جییوآئی پشاور کے قائدین مولانا مسکین شاہ، حاجی خالد وقارخان چمکنی، مفتی طلاء محمد، قاری رفیق شاہ، مولانا حسین احمد مدنی، ڈاکٹر مسعود گل، حافظ محبوب شاہ حیدری، صدیق پراچہ، حاجی جان افضل ودیگر نے کہا کہ سویڈن میں قرآن کریم کی بیحرمتی سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں واقعہ امت مسلمہ کے لئے ناقابل برداشت ہے ہم اس واقعے کو مغرب کی کھلی دہشت گردی و انتہا پسندی قرار دیتے ہیں اور یہ مغرب کے اسلاموفوبیا کی بدترین مثال ہے انہوں نے کہا کہ ایسے اوچھے اور ناپاک ہتھکنڈے مغرب کی اسلام دشمنی کامنہ بولتا ثبوت ہیں جو کہ اپنے مہذب ہونے کے نام نہاد دعویدار بنے بیٹھے ہیں انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سویڈن سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور سویڈن سفارت خانے کو احتجاجاً بند کیا جائے اور ان سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائی انہوں نے کہا کہ او آئی سی، اسلامی ممالک کے سربراہان اور یو این او اس شرمناک و بیہودہ واقعے کا فوری نوٹس لیں اور قرار واقعی سزا بھی دلائیں۔
پشاور سے مزید