• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا اور نک جونس بیٹی کا چہرہ دنیا کے سامنے لے آئے

بشکریہ انسٹاگرام
بشکریہ انسٹاگرام

بالی ووڈ کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار و اداکار نک جونس اپنی بیٹی ’مالتی میری چوپڑا جونس‘ کا چہرہ پہلی بار دنیا کے سامنے لے آئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز نک جونس اور ان کے بھائیوں المعروف جونس برادرز کو ہالی ووڈ کے مشہور ’واک آف فریم اسٹار‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

واک آف فریم اسٹار کی اس تقریب میں پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہمراہ ان کی بیٹی بھی موجود تھی جو میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔


دیکھتے ہی دیکھتے مالتی میری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا صارفین اس کو نک جونس سے ملانے لگے۔

دوسری جانب بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جونس برادرز کو اعزاز پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی لیکن اس میں مالتی میری کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا۔



یاد رہے کہ اداکارہ اس سے قبل بھی کئی بار بیٹی کے ہمراہ متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرچکی ہیں لیکن ان میں سے کسی میں مالتی کا چہرہ واضح طور پر دکھائی نہیں دیا۔

تاہم گزشتہ روز منعقد ہونے والی  اس تقریب میں مالتی میری میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور اس کی بیٹی مالتی میری کی پیدائش 15 جنوری 2022 کو بذریعہ سروگیسی ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید