• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کی گرفتاری بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پی ٹی آئی فرانس

تقریب میں پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فرانس نے فواد چوہدری کے خلاف مقدمات اور ان کی گرفتاری کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی فرانس کے زیر اہتمام اس حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوتے چوہدری اشفاق جٹ اور دیگر مقررین نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کی۔

تقریب میں پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے ساتھ کیے جانے والے ہتک آمیز رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اس موقع پی پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنماؤں اعجاز جٹ کی والدہ، زاہد ہاشمی کے بڑے بھائی، ق لیگ کے سینئر رہنما ندیم ڈھیرو گہنہ کی والدہ اور  پشاور خود کش حملے کے شہدا کے لیے اجتماعی دعا بھی کروائی گئی۔

قومی خبریں سے مزید