• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، آسٹرین ایسوسی ایشن کی مشاورتی میٹنگ، عہدیداران کا چناؤ

ویانا (اکرم باجوہ) پاک ،آسٹرین ایسوسی ایشن کے صدر قمر حسین چوہدری کی زیر صدارت 21 ڈسٹرکٹ ویانا کے مقامی ریسٹورنٹ میں مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف سیاسی سماجی،مذہبی تنظیموں کے سربراہان اور شخصیات نے شرکت کی۔ مشاورتی میٹنگ میں مذید عہدیداران کی نامزدگیاں کی گئیں۔ میٹنگ کا آغاز الحاج شیخ وحید احمد کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی سعادت مقصود احمد مغل نے حاصل کی۔پاک آسٹرین ایسوسی ایشن کے صدر قمر حسین چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں سب دوستوں کا مشاورتی میٹنگ میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ پاک، آسٹرین ایسوسی ایشن ایک غیر سیاسی تنظیم ہے اس تنظیم میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے سربراہان اور پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات شامل ہیں اس نئی تنظیم کا مقصد پاکستان کی سربلندی اور پاکستان کے سبز ہلالی پرچم تلے جمع ہو کر پاکستان کیلئے کام کرنا، کمیونٹی میں دوریاں مٹانا اور پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جو نفرتوں سے پاک ہو اور پاکستانی کلچرل کو صحیح معنوں میں اپنی آنے والی نوجوان نسل تک پہنچائے، تنظیم مذہبی تہوار اور قومی تہواروں پر پروگرامزباہمی مشاورت کے ساتھ کیاکرے گی ۔صدر قمر حسین چوہدری نے مشاورت سے پاک، آسٹرین ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداران کا اعلان کیا ،میاں خلیل احمد سرپرست اعلیٰ،چوہدری علی شرافت چیئرمین،سینئر نائب صدر الحاج شیخ وحید احمد،جنرل سیکرٹری مقصود احمد مغل،نائب صدر سید محمود شاہ،نائب صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ،اوبر آسٹریا سے میاں عدیل عمران صوبائی صدر ،کشمیر افیئرز کمیٹی کیلئے چیئرمین راجہ عنصر عظیم ،فنانس سیکرٹری شاہد تنویر،جوائنٹ سیکرٹری محمد فیصل شامل ہیں۔صدر قمر حسین چوہدری نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ۔ چوہدری علی شرافت نے کہا کہ مجھے جو زمہ داری دی گئی ہے میں پاکستان کی سربلندی کیلئےاپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا۔میاں خلیل احمد نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ پاکستانی کمیونٹی کے آپس کے گلے شکوے ختم کروں۔ شیخ وحید احمد نے کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ ہم سب پاکستانی کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلیں۔راجہ عنصر عظیم نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کی آواز بنتے رہیں گے اورکشمیری عوام کیلئے جو بھی آواز اُٹھائے گا ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میاں عدیل عمران نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ میں اس تنظیم کا صوبائی صدر نامزد ہوا جس نے پورے آسٹریا کو نمائندگی دی، میں تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں پاک آسٹرین ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں سالز برگ سے چوہدری اظہر ورک،ریاض سندھو ،ویانا سےجمشید چوہدری،حاجی ملک آمین اعوان نے خصوصی دعوت پر شرکت کی اور نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔
یورپ سے سے مزید