• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص نے مبینہ پھندا لگا کر خودکشی کرلی، بچے کی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی میں واقع ہارون اپارٹمنٹ کے فلیٹ سے ملنے والی 35 سالہ فیضان ولد اسلم کی پھندا لگی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مبینہ گھر میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے ،بلدیہ مواچھ گوٹھ قاسم شاہ مزار کے قریب سے ملنے والی 4 سالہ علیم ولد واحد کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ بچے کی موت زہریلی گیس کی وجہ سے ہوئی ہو، پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد مزید صورتحال واضح ہوگی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید